• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604457

    عنوان:

    تکبیر کے بعد امام كا دنیاوی بات چیت کرنا

    سوال:

    جماعت نماز کے لیے کھڑی ہوئی اور مؤذن نے تکبیر کہی اس کے فوراً بعد امام کی دنیاوی بات چیز جائز اور صحیح عمل ہے ؟

    جواب نمبر: 604457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 766-650/M=10/1442

     تکبیر (اقامت) کے بعد دنیاوی بات چیت، خلاف اولیٰ ہے اس سے بچنا چاہئے، دین کی کوئی خاص بات یا ضروری ہدایت کرنی ہو تو مضایقہ نہیں، اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند