• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604449

    عنوان:

    كیا رمضان كے آخری جمعہ كو 4ركعات ایك سلام سے پڑھنا ستّر سال كی قضا نمازوں كے بدلے كافی ہے؟

    سوال:

    آج کل ایک عبارت سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ جس شخص کے نمازیں قضا ہوئی ہو اور تعداد معلوم نہ ہو تو وہ رمضان کے آخری جمعے کو 4 رکعات نفل ایک سلام کے ساتھ پڑھ لیں تو یہ 700 سال قضا نمازوں کا کفارہ ہے۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟

    جواب نمبر: 604449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 442-173T/D=10/1442

     قضا نمازیں ادا کرنے کے بعد ہی آدمی سبکدوش ہوگا۔ حدیث میں ہے من نام عن صلاة أو نسیہا فلیصلہا اذا ذکرہا۔ اعلاء السنن: 7/141 ۔

    عن انس بن مالک عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: من نسی صلاة فلیصل اذا ذکر لا کفارة لہا الا ذالک۔ اقم الصلاة لذکری۔ رواہ البخاری۔

    حدیث مذکورہ سے معلوم ہوا کہ فوت شدہ نماز کا بدل اسے قضا کرنا ہے کوئی اور کفارہ اس کے لئے نہیں ہے۔

    آپ نے سوشل میڈیا کے حوالہ سے جو بات لکھی ہے یہ کسی حدیث و فقہ کی کتاب میں منقول نہیں ہے۔ بھیجنے والے سے حوالہ معلوم کیا جائے پھر اس کی حقیقت معلوم ہوسکے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند