عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 604428
امام كے پیچھے قومے اور جلسے كی دعا پڑھنا؟
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ نماز میں امام کی پیچھے قومے کی دعا اور جلسے کی دعا پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب نمبر: 604428
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 803-168T/D=10/1442
مقتدی، رکوع سے سیدھا کھڑا ہوکر رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کے بعد حَمْداً کَثِیْراً طَیِّباً مُبَارَکاً فِیْہِ کہہ سکتا ہے، جب کہ وقت مل جائے یعنی امام سے پیچھے رہ جانا لازم نہ آتا ہو۔
اسی طرح دونوں سجدوں کے درمیان اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ کہہ لے اور وقت مل جاتا ہو تو وَارْحَمْنِیْ وَاہْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ بھی کہہ سکتا ہے، ممنوع نہیں ہے۔ والتفصیل فی الشامی: 2/212، زکریا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند