• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604388

    عنوان:

    دوسرے شہر میں ملازمت کر نے والے مقیم ہوں گے یا مسافر؟

    سوال:

    میرا وطن اصلی لبکری ہے (دیوبند کے پڈوس) اور میں دہلی میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر تا ہوں۔ دہلی میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں۔ دہلی کے مکان سے کمپنی ۲۰کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ میں ہر پانچ دنوں بعد اپنے وطن آتا ہوں ۔ اور جب وطن سے دہلی جاتا ہوں تو ۵دن کے ارادے سے ہی جاتا ہوں۔ معلوم یہ کر نا ہے کہ دہلی کے قیام کے دوران اور کمپنی میں ، میں مسافر رہوں گا یا مقیم۔

    نوٹ : کمپنی کے قوانین کے مطابق وہ کبھی بھی ملازمت سے برخواست کر سکتے ہیں۔

    جواب نمبر: 604388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 941-674/B=10/1442

     ”لبکری“ آپ کا وطن اصلی ہے اور ”دہلی“ وطن اقامت ہے۔ وطن اقامت میں اگر پندرہ دن تک مسلسل قیام کا ارادہ ہو تب آپ وہاں مقیم ہوں گے اور پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں آپ مسافر رہیں گے اور قصر نماز پڑھیں گے، لہٰذا صورت مذکورہ میں دلی صرف پانچ دن کے ارادے سے جانے کی صورت میں مسافر رہیں گے اور قصر نماز پڑھیں۔ جب لبکری پہونچیں گے تو پوری نماز پڑھیں گے اور لبکری سے نکلنے کے بعد راستے میں اور دہلی میں قصر کریں گے یعنی چار رکعت والی نماز دو رکعت پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند