• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604379

    عنوان:

    وتر كی نماز پڑھنے كا صحیح وقت كیا ہے؟

    سوال:

    محترم حضرت نائیک کالج کا اسٹوڈنٹ ہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ میں وتر نماز عشاء کی فرض نماز کے بعد کبھی بھی پڑھتا ہوں کبھی کبھی ابھی پیٹ خراب کی وجہ سے سو جاتا ہوں اور یہ نیت کرتا ہوں کہ تہجد کے وقت پڑھ لوں گا ایسے کبھی کبھی نماز چھوٹ جاتی ہے، کیا یہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 604379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 784-155T/D=10/1442

     اگر غالب گمان کے درجہ میں اپنے اوپر بھروسہ ہے کہ تہجد کے وقت آنکھ کھل جائے گی تو وتر کی نماز عشاء بعد نہ پڑھ کر صبح کے لئے موخر کردینا جائز ہے اور تہجد کے وقت وتر پڑھنا بہتر ہے۔ پھر اگر اتفاقاً کبھی وتر قضا ہوجائے یعنی تہجد کے وقت آنکھ نہ کھل سکے تو وتر کی قضا کرلے۔

    اور اگر اپنے اوپر صبح تہجد میں اٹھ سکنے کا بھروسہ نہ ہو تو پھر عشاء بعد ہی پڑھ لینا بہتر ہے۔ قال فی الدر: وتأخیر الوتر الی آخر اللیل لواثق بالانتباہ وإلا فقبل النوم ای یستحب تاخیرہ لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم من خاف ان لا یوتر من آخر اللیل فلیوتر اوَّلہ ومن طمع أن یقوم آخرہ فلیوتر آخر اللیل الخ (الدر مع الرد: 2/28)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند