عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 604196
ستر کے علاوہ پورا جسم کھول کر نماز پڑھنا کیسا ؟
ستر کے سوا دیگر جسم کھول کر نماز پڑھنا کیسا؟
جواب نمبر: 604196
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:710-576/N=9/1442
مرد کے لیے ستر کے علاوہ جسم کا دوسرا حصہ، مثلاً پیٹ، پیٹھ، بازو وغیرہ کھول کر نماز پڑھنا عام حالات میں مکروہ ہے، اور اگر مجبوری ہو، مثلاً ستر کے علاوہ لباس ددستیاب نہ ہو یا جسم پر دانے یا پھوڑے وغیرہ ہوں تو عذر ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند