• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603890

    عنوان:

    دوران نماز چھینك آنے پر الحمد للہ كہنا؟

    سوال:

    فرض نماز میں چھینک آئی اور میری عادت ہے کہ جب چھینک آتی ہے تو الحمدللہ بولتا ہوں، اب عادت کے مطابق منہ سے الحمدللہ نکل گیا اور آواز پاس والے آدمی کو بھی آئی ، میرا ایسا کرنا غلط ہے یا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 603890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:764-600/L=8/1442

     نماز میں چھینک آنے پر ” الحمد للہ “ نہیں کہنا چاہیے ؛تاہم اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ۔الحمدللہ فمن العاطس نفسہ لا تفسد وکذا من غیرہ إن أراد الثواب إتفاقا .[حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح شرح نور الإیضاح ص: 326)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند