• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603767

    عنوان:

    جس كے بدن سے بدبو آتی ہو اس كا اگلی صف میں شامل ہونا ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں.. ایک شخص معذور ہے ، جس کی بنا پر وہ ایک ہفتے یا دو ہفتے میں غسل کرتا ہے ، اور جب وہ مسجد نماز کے لئے آتا ہے تو اسے کے بدن سے بدبو ہوتی ہے جس کی وجہ سے دوسرے نمازی کو تکلیف ہوتی ہے اور صف بندی کے وقت لوگ اس کے قریب ہونا نہیں چاہتے ہیں، اور وہ معذور شخص اکثر و بیشتر امام کے پیچھے ہی بیٹھ جاتا ہے جس کے بنا پر ایک طرف صف بالکل کھالی رہ جاتی ہے . تو ایسے معذور شخص کے لئے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 603767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:739-591/L=8/1442

     اگر وہ شخص معذور ہے اور اس کے بدن سے بدبو آرہی ہے جس کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کو چاہیے کہ بالکل امام کے قریب نہ بیٹھے بلکہ ایسی جگہ نماز ادا کرے کہ جس سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو ،اگر ایسا شخص اس خیال سے کہ میری وجہ سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو صف کے اخیر میں نماز ادا کرتا ہے یا صف کے کنارے کھڑا ہوتا ہے تو امید ہے کہ اس کو دہرا اجر ملے۔

    قال فی المعراج: الأفضل أن یقف فی الصف الآخر إذا خاف إیذاء أحد. قال - علیہ الصلاة والسلام - من ترک الصف الأول مخافة أن یؤذی مسلما أضعف لہ أجر الصف الأول وبہ أخذ أبو حنیفة ومحمد.(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 569)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند