عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 603717
اذان کے لیے ایکو والے مائک کا استعمال كرنا؟
کیا فرماتے ہیں علماء دین متین مسئلئہ ذیل کے بارے میں۔ کہ مساجد میں اذان پڑھنے کے لیے ایکو والے مائک کا استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی۔
جواب نمبر: 603717
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:729-568/L=8/1442
ایکو ساؤنڈ سے آواز کچھ زیادہ ہی بلند ہوتی ہے اور بسا اوقات اس سے حروف کی شکل بھی بگڑ جاتی ہے ؛اس لیے اس کا استعمال کراہت سے خالی نہیں۔
صرح فی السراج بأن الإمام إذا جہر فوق الحاجة فقد أساء اہ. (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 589)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند