• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603688

    عنوان:

    كیا كریں كہ فجر كی نماز قضا نہ ہونے پائے؟

    سوال:

    عرض ہے کہ بندہ حقیر سے فجر کی نماز قضاء ہوجاتی ہے کوئی حل بتائیں،بہت پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 603688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 630-538/D=08/1442

     نیند سے اٹھنے کا انتظام کرنا مثلا کسی سے جگانے کے لئے کہہ دینا یا اَلارم لگاکر سونا یہ دونوں باتیں اختیار میں ہیں پس اس کا انتظام کرکے سوئیں نیز سورہ کہف کی آخری دو آیتیں قُلْ لَوْ کَانَ الْبَحْرُ مِدَاداً سے وَلاَ یُشْرِکْ بِعِبَادَةِ رَبِّہ أَحَداً۔ سوتے وقت پڑھ لیا کریں اور دل میں نیت کریں یااللہ اتنے بجے میری آنکھ کھل جائے، ا ن شاء اللہ آنکھ کھل جائے گی۔ وقت مقررہ پر جب آنکھ کھلے ہمت کرکے اٹھ کھڑے ہوں سستی میں پڑے نہ رہیں کہ اس سے بہت پست اور غفلت حاوی ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند