• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603657

    عنوان:

    امام كا سیاہ خضاب استعمال كرنا؟

    سوال: کچھ مساجد کے پیش امام و خطیب سیاہ خضاب لگاتے ہیں جبکہ ان حضرات کی عمریں بھی زیادہ ہیں اور بچوں والے ہیں، عالم فاضل بھی ہیں شریعت میں ان حضرات کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 603657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 762-553/B=08/1442

     فقہاء کرام نے سیاہ خضاب لگانا مکروہ تحریمی لکھا ہے اور جو امام سیاہ خضاب لگاکر نماز پڑھائے تو اس کی امامت بھی مکروہ ہوگی۔ سیاہ خضاب لگانے بارے میں حدیث میں سخت وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند