• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603588

    عنوان:

    اوقات صلات كا بورڈ پہلی صف كے سامنے لگا ہےكیا اس سے نماز پر كوئی اثر پڑے گا؟

    سوال:

    ایک مسجد میں جماعت کی نماز کے اوقات کا بورڈ، جس پر پانچوں نمازوں اور اذانوں کے اوقات لکھے ہوئے ہیں، مسجد کی پہلی صف کے سامنے والی دیوار پر لگا ہوا ۔ کیا اس کی وجہ سے بورڈ کے سامنے نماز پڑھنے والے شخص کی نماز فاسد ہوگی ؟

    جواب نمبر: 603588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 813-589/H=07/1442

     نماز تو فاسد نہ ہوگی؛ البتہ ایسے انداز سے اُس کو لگادیا جائے کہ نماز پڑھنے والوں کی نظر اس پر نہ پڑے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند