• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603259

    عنوان:

    كیا جان بوجھ كر ایك دو نمازیں چھوڑنے سے آدمی فاسق ہوجاتا ہے؟

    سوال:

    سلمان پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتا ہے لیکن اُس نے ایک وقت کی نماز جان بوجھ کر چھوڑ دی، تو اس کا کیا گناہ ہوگا، کیا وہ فاسق ہو جائیگا؟

    جواب نمبر: 603259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 680-505/B=07/1442

     ایک فرض نماز کو بلا عذر قصداً جان بوجھ کر چھوڑنا کفر کے قریب پہونچا دیتا ہے۔ فاسق و فاجر تو یقینا ہوجاتا ہے؛ البتہ توبہ کرلینے سے اس کا فسق ختم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند