• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603151

    عنوان:

    قعدہ اولیٰ میں التحیات كے بعد درود یا دعا پڑھ لے تو سجدہٴ لازم ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    تین یا چار رکعت والی نماز میں اگر دو رکعت کے بعد تشہد کے دوران التحیات کے بعد دُرود شریف اور دعاء پڑھ لی یا صرف دُرود شریف پڑھ لیا تو کیا نماز ہوجائے گی یا سجدہ سہو کرنا لازم ہوجائے گا؟ نیز دُرود شریف یا دعاء پڑھنے کے دوران یاد آجائے کہ نہیں پڑھنا تھا تو وہ مکمل کرے یا اُس ہی وقت اُٹھ جائے ۔

    جواب نمبر: 603151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 655-501/B=07/1442

     صورت مذکورہ میں سجدہٴ سہو لازم ہوگا۔ جب درود شریف پڑھتے ہوئے خیال آگیا کہ مجھے درود نہیں پڑھنا چاہئے تو فوراً تیسری رکعت کے لئے اُٹھ جانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند