• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603050

    عنوان:

    فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج طلوع ہوجائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میں صبح فجر کی نماز پڑھ کر اٹھا تو دیکھا کہ مکروہ وقت شروع ہوگیا تھا، 7...9 ،پر وقت ختم ہوتاہے، اور میں نے جب نماز کے بعد وقت دیکھا تو 7..11، ہورہا تھا، کیا مجھے نماز دہرانی چاہئے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 603050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 497-419/M=06/1442

     فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج طلوع ہوجائے تو نماز باقی نہیں رہتی نماز ٹوٹ جاتی ہے پس صورت مسئولہ میں نماز فجر دہرا لینی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند