• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602727

    عنوان:

    میں یہاں اكیلا دیوبندی ہوں‏، بریلوی لوگوں نے مسجد آنے سے منع كردیا ہے‏، میں جماعت سے نماز كس طرح پڑھوں؟

    سوال:

    میری نوکری ایک ایسے ایریا میں ہے جہاں سو فیصد بریلوی مسلک کے ماننے والے ہیں، اور ایک بھی دیوبند سے تعلق والا شخص نہیں ہے، میں اور میری بیوی اکیلے دیوبند سے تعلق رکھنے والے ہیں، بستی میں والوں نے مجھے مسجد میں آنے سے منع کردیاہے ، ان کا کہنا ہے کہ دیوبندی کے ساتھ ہماری نماز نہیں ہوتی، اور جمعہ کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں، تو ایسی صورت میں میری جماعت کی نماز اور جمعہ کا کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 602727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:472-349/N=6/1442

     اگر اُس ایریا (علاقے) میں آپ کی بیوی کے علاوہ کوئی دیوبندی دوست ، ساتھی یا پڑوسی نہیں ہے تو آپ گھر میں بیوی کے ساتھ نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرلیا کریں۔ اور جن ایام میں بیوی کو عذر شرعی ہو، آپ اکیلے پڑھ لیا کریں۔ اور جمعہ آپ اپنے ایریا سے باہر نکل کر کسی دیوبندی مسجد میں جاکر پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند