عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 602677
نماز میں ادھر ادھر دیكھنا؟
کیا فرماتے ہیں علماء اس مسئلے میں کیا نماز میں ادھر ادھر دیکھ سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 602677
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 559-478/B=07/1442
اگر آنکھوں کی پتلی گھماکر بلاضرورت اِدھر اُدھر نماز میں دیکھا تو مکروہ تنزیہی ہے اور اگر گردن گھماکر دیکھا تو مکروہ تحریمی اور اگر اِدھر اُدھر دیکھنے میں قبلہ کی طرف سے سینہ ہٹ گیا تو نماز نہیں ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند