عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 602591
کرسی پر بیٹھ کر چپل پہنکر پڑھنا
سوال یہ ہے کہ ایک شخص روزانہ کسی دکان میں قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہے وہ کرسی پر بیٹھ کر پاؤ نیچے کرکے پڑھتا ہے اور پاؤ میں چپّل بھی رہتا ہے کیایہ صحیح ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا ۔
جواب نمبر: 60259127-Feb-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 544-432/B=07/1442
اس طرح قرآن پاک کی تلاوت کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس شخص کو چاہئے کہ جوتے یا چپل پاوٴں سے نکال لے، اور پالتی مار کر بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نمازکے دوران پینٹ یا پاجامہ نیچے سے موڑنا کیسا ہے؟
1487 مناظرآپ نے سوال نمبر: 5924 کے جواب میں لکھا ہے کہ علامہ شامی نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں چھبیس فرق بتائے ہیں۔ اگر آپ کو دقت نہ ہو تو وہ چھبیس فرق ہمیں لکھ بھیجیں یا پھر کتاب کانام بتادیں اوریہ بھی بتائیں کہ وہ کہاں ملے گی؟ آپ نے یہ بھی کہا کہ رفع یدین کا حکم اسلام کے شروع میں تھا۔ اگر اس حکم کو منسوخ کردیا گیا ہے توکیا اس کے بارے میں آپ کے پاس کوئی حدیث موجود ہے؟
4753 مناظرگھر سے برابر مسافت پر واقع دو قریبی مسجدوں میں سے کس مسجد میں نماز زیادہ افضل ہے؟
509 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہمارے گھر کے پاس مسجد ہے جس میں بریلوی مسلک کے امام صاحب ہیں۔ میں قریب ایک سال سے ان کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہوں۔ کچھ دن پہلے انھوں نے اپنے بیان میں علمائے کرام کو برا بھلا کہا جس میں مولانا محمود الحسن دیوبندی، اشرف علی تھانوی اور مولانا جالندھری صاحب کے قرآن کے ترجمے میں گستاخی ظاہر کراتے ہوئے برے الفاظ کہے۔ جب کہ میں نے جب ان آیات کی تفسیر پڑھی تو ہوبہو وہی تھی جو ان کے پاس قرآن کے اندر تھی جو کہ احمد رضا بریلوی کا ہے وہ یہ ہیں (۱)سورہ بقرہ آیت نمبر152، سورہ الحجر آیت نمبر95,1103، سورہ ضحی آیت نمبر7۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھی جائے جو کہ لوگوں کو مشتعل کرے وہ بھی ان لوگوں کو جن کو خود عربی آتی نہیں ہے بس جو مولوی نے کہا وہ مان لیا؟
2605 مناظرکھانا
کھانے کے لیے عورت کیسے بیٹھے؟ (۲)اہل
حدیث والے جب قعدہ میں بیٹھتے ہیں تو وہ دونوں پاؤں کو سیدھی طرف نکال دیتے ہیں
اور زمین پر بیٹھ جاتے ہیں، اور تشہد میں کلمہ کی انگلی آخر تک ہلاتے رہتے ہیں کیا
کسی مسلک میں ایسا ہے، اور پاؤں پھاڑ کر کھڑے ہوتے ہیں؟ (۳)مکہ او رمدینہ میں کس
امام کی تقلید کرتے ہیں؟ کیا وہ تقلید کو صحیح کہتے ہیں کیوں کہ اہل حدیث ہمیں
بہکاتے ہیں دیکھو عرب ممالک میں ایسے ہوتا ہے؟ او رآٹھ رکعت یہ تراویح پڑھتے ہیں
کیا کسی مسلک میں ایسا ہے؟
میں
ممبئی میں کام کرتا ہوں، اگر میں بہار اپنے والدین کے گھر جاؤں پندرہ دن سے کم کے
لیے ، تو کیا میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟