• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602316

    عنوان:

    عصر کی فوت شدہ نماز مغرب یا عشا کے وقت پڑھنا

    سوال:

    اگر کسی شخص سے عصر کی نماز فوت ہو گئی تو کیا اب وہ شخص یہ فوت شدہ نماز مغرب یا عشاء کے وقت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:443-342/sn=6/1442

     جی ہاں پڑھ سکتاہے ؛البتہ اگر وہ صاحب ترتیب ہے تو اسے چاہئے کہ قریب کے کسی مفتی صاحب کے پاس جاکر تفصیل سے مسئلے کو سمجھ لے ۔

    وجمیع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنہیة کما مر (فلم یجز) تفریع علی اللزوم (فجر من تذکر أنہ لم یوتر) لوجوبہ عندہ (إلا) استثناء من اللزوم فلا یلزم الترتیب (إذا ضاق الوقت المستحب) (الدر المختار مع رد المحتار: 2/ 524، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند