• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602285

    عنوان:

    فرض نماز میں سورة فاتحہ کے ساتھ دوسری سورة پڑھنا

    سوال:

    کبھی فرض نمازمیں تیسری اور چھوتھی رکعت میں سورة فاتحہ کے ساتھ دوسری سورة پڑھ لیتاہوں، اور

    (۲) کبھی سنت میں سورة فاتحہ پڑھ کر رکوع کرلیتاہوں، تو کیا سجدہ سہو کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 602285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 399-344/M=06/1442

     (۱) اگر بھول سے ایسا ہو جائے تو مفتیٰ بہ قول کے مطابق اس صورت میں سجدہٴ سہو واجب نہیں۔ وفي أظہر الروایات لا یجب لأن القراء ة فیہما مشروعة من غیر تقدیر، والاقتصار علی الفاتحة مسنون لا واجب اھ (شامی: 2/133، ط: اشرفیہ دیوبند)

    (۲) اس صورت میں سجدہٴ سہو لازم ہے۔ قال فی الدر: وضم أقصر سورہ کالکوثر أو ما قام مقامہا ․․․․․ فی الأولیین من الفرض ․․․․․ وفی جمیع رکعات النفل (المصدر السابق)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند