• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602279

    عنوان:

    سجدے میں پیشانی کا كتنا حصہ كھلا ہونا چاہیے؟

    سوال:

    نماز میں اگر امامہ یا ٹوپی وغیرہ پیشانی پر ہو تو پیشانی کا کتنا حصہ ننگا ہونا چائیے ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 402-345/M=06/1442

     بہتر یہ ہے کہ پیشانی کا پورا حصہ کھلا ہوا ہو اور سجدہ اس طور پر کیا جائے کہ پیشانی براہ راست زمین سے لگ جائے اور درمیان میں کوئی چیز حائل نہ ہو اگر پیشانی کا پورا یا بعض حصہ ٹوپی، چادر یا عمامہ کی پیچ سے ڈھک گیا ہو اور سجدہ اُس پیچ پر کرلے جو پیشانی پر ہے اور زمین کے حجم کو پالے تو اس صورت میں سجدہ ادا ہوجائے گا اور نماز ہوجائے گی لیکن بلاعذر ایسا کرنا خلاف اولیٰ ہے۔ کما یکرہ تنزیہاً بکور عمامتہ إلا بعذر وإن صح عندنا بشرط کونہ علی جبہتہ کلہا أو بعضہا کما مرّ ۔ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند