• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602177

    عنوان:

    جماعت کی فرض نماز سے قبل اقامت کہنے کا سنت طریقہ

    سوال:

    حضرت مفتی صاحب! فرض نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے پہلے اقامت کہنے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟ اس بارے میں راہنمائی فرمادیں گے ۔

    جواب نمبر: 602177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 384-341/M=06/1442

     اقامت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اولاً ایک سانس میں چار مرتبہ ، ”اللہ اکبر“ کہا جائے اور ہر ”اللہ اکبر“ کی راء پر سکون کیا جائے اور اگر ملاکر پڑھیں تو ”را“ پر زبر کی حرکت ظاہر کریں، ”راء“ پر پیش پڑھنا خلاف سنت ہے، اس کے بعد ایک سانس میں ”أشہد أن لا إلہ إلا اللہ ، أشہد أن لا إلہ إلا اللہ“ پڑھیں اور اللہ کی ”ہ“ پر سکون کریں، اس کے بعد ایک سانس میں، ”أشہد أن محمداً رسول اللہ ، أشہد أن محمداً رسول اللہ“ پڑھیں۔ اور ہر کلمہ پر اخیر میں سکون کریں، اعراب ظاہر نہ کریں، اسی طرح ایک ایک سانس میں حیعلتین (حی علی الصلاة، حی علی الفلاح) کہیں، اس کے بعد ”قد قامت الصلاة“ الگ الگ سانس میں کہیں، پھر ”اللہ اکبر، اللہ اکبر“ ایک سانس میں اور ”لا إلہ إلا اللہ“ ایک سانس میں کہیں، ہکذا فی رد المحتار وغیرہا من کتب الفتاوی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند