• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602098

    عنوان:

    یكے بعد دیگرے كئی اذانیں ہوں تو جواب كس طرح دیاجائے گا؟

    سوال:

    مسجدوں سے اذان بیک وقت ایک کے بعد ایک تسلسل سے ہو رہی ہو تو کیا ہر اذان کا جواب دینا چاہیے یا ایک ہی اذان کا جواب دینا کافی ہو گا؟

    جواب نمبر: 602098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 374-324/M=05/1442

     اگر یکے بعد دیگرے کئی اذان ہو تو پہلی ایک اذان کا جواب دے دینا کافی ہے اور اگر تقدیم و تاخیر نہ ہو اور آن واحد میں ایک ساتھ کئی اذانیں سنائی دے تو اپنی مسجد جس میں وہ نماز پڑھتا ہے اس کی اذان کا جواب سمجھ کر دیدے۔ ولو تکرر أجاب الأول ․․․․․ وسأل ظہیر الدین عمن سمعہ في آن واحد من جہات ماذا یجب علیہ؟ قال: إجابة مسجدہ بالفعل ۔ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند