• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601903

    عنوان:

    مسبوق اپنی چھوٹی ہوئی رکعتیں کس طرح ادا كرے؟

    سوال:

    ایک شخص ظہر کی فرض نماز کے تیسری رکعت میں میں شامل ہوا تو اب وہ شخص امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ دو رکعتیں کتنے قعدے کے ساتھ پورا کرے گا ؟ اور ان دو رکعتوں میں کیا کیا پڑھے گا؟

    جواب نمبر: 601903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 357-278/D=05/1442

     ایسا شخص چھوٹی نماز اس طرح پوری کرے، امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوکر سورہٴ فاتحہ پڑھے اور سورت ملائے پھر رکوع سجدہ کے ذریعہ تیسری رکعت پوری کرکے چوتھی کے لئے کھڑا ہو، چوتھی میں بھی سورہٴ فاتحہ پڑھے اور ایک سورت ملائے، پھر رکوع سجدہ کے ذریعہ رکعت پوری کرکے قعدہ کرے۔ التحیات ، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔

    مذکورہ دونوں رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ اور مزید ایک سورت پڑھی جائے گی اور چوتھی رکعت میں ایک قعدہ اخیرہ کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند