• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60190

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ میں پینٹری کار ٹرین میں ڈیوٹی کرتاہوں، اور کئی مہینوں تک لگاتار ڈیوٹی کرتاہوں جس میں رہنے کا کھانے کا اور ٹوائلیٹ اور باتھ روم وغیرہ کی سہولیات دستیاب ہیں ،سفر لمبا ہوتاہے دو دن سے چار پانچ دن کا تو کیا ایسے میں نماز قصرادا کرنی پڑے گی یااتمام؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں پینٹری کار ٹرین میں ڈیوٹی کرتاہوں، اور کئی مہینوں تک لگاتار ڈیوٹی کرتاہوں جس میں رہنے کا کھانے کا اور ٹوائلیٹ اور باتھ روم وغیرہ کی سہولیات دستیاب ہیں ،سفر لمبا ہوتاہے دو دن سے چار پانچ دن کا تو کیا ایسے میں نماز قصرادا کرنی پڑے گی یااتمام؟

    جواب نمبر: 60190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 629-594/Sn=9/1436-U صورت مسئولہ میں چونکہ آپ کی طرف سے کسی ایک جگہ پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہیں پائی جاتی؛ اس لیے آپ مسلسل قصر کریں گے، خواہ اس حال میں کئی مہینے گزرجائیں۔ (مستفاد فتاوی دارالعلوم دیوبند، ۴/۴۵۵، سوال: ۲۲۲۵، وص: ۴۷۷، سوال: ۲۲۷۳، ۲۲۷۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند