• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601779

    عنوان:

    كیا مصنوعی دھات کی انگوٹھی پہن كر پڑھی ہوئی نمازیں لوٹانا ضروری ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہے مفتیان کرام مندرجہٴ ذیل مسہٴلہ کے متعلق۔؟ ایک خاتون پہلے شافعیہ تھی ، پھر اس نے حنفی مسلک کو اختیار کیا، چوں کہ وہ پہلے سونے چاندی کے علاوہ کسی دوسری دھات کی(مصنوعی) انگوٹھی پہن کر نماز پڑھا کرتی تھی (چوں کہ شوافع کے نزدیک شائد اس میں نماز ہو جاتی ہے)، اسی لئے احناف کے مسائل سے مکمل واقف نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسی طرح (حنفیہ بننے کے بعد بھی )مصنوعی دھات کی انگوٹھی پہنے نماز پڑھ لیا کرتی تھی، اب جب مسئلہ سے واقف ہؤی تو وہ (اپنے عذر کی بنا پر) پوچھتی ہے کہ کیا مجھے اپنی پچھلی نمازیں لوٹانی پڑیں گی؟

    جواب نمبر: 601779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 421-310/B=05/1442

     مذکورہ خاتون کے لئے اپنی پچھلی نمازیں لوٹانا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند