• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601679

    عنوان:

    امام مقتدی سے کتنی اونچائی پر کھڑا ہوسکتا ہے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہٴ ذیل کے بارے میں! مسئلہ یہ ہے کہ امام مقتدیوں سے کتنی اونچائی تک کھڑا ہو سکتا ہے۔ ہماری مسجد میں محراب جو بنایا گیا اس کی اونچائی مقتدیوں کی صف سے تقریباً ایک بالشت زیادہ ہے۔ تو کیا ایسی صورت میں نماز میں کوئی کراہت آئیگی؟ ایک صاحب کا کہنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں نماز مکروہ ہوگی۔ اس مسئلہ کو مکمل تفصیل کے ساتھ دلائل کی روشنی میں واضح کردیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 601679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:348-243/sn=5/1442

     صورت مسئولہ میں نماز بلاکراہت درست ہوجائے گی، راجح قول کے مطابق امام کا ڈیڑھ فٹ اونچائی پر کھڑا ہونا مکروہ ہے ، ایک بالشت اونچائی سے کوئی کراہت نہ آئے گی ۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند3/343، کبیری:213،214، مطبوعہ: دارالکتاب دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند