• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601599

    عنوان:

    مقتدی کا مسجد کے باہر صف لگا کر نماز پڑھنا

    سوال:

    ہماری علاقے میں جمعہ کی نماز کے لیے مقتدی حضرات مسجد بھر جانے کے بعد مسجد کے باہر ایسی دکانوں میں صف بچھا لیتے ہیں کہ مسجد اور دکان کے درمیان میں تقریبا دس فٹ چوڑا شارع عام ہے تو کیا ایسی صورت میں ان لوگوں کی نماز درست ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 601599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:386-307/L=5/1442

     مذکورہ بالا صورت میں اگر مسجد کی آخری صف اور دوکانوں کے درمیان چوڑا شارع عام حائل ہے جس پر نمازیوں کی صف نہیں ہے تو ایسی صورت میں دوکان سے اقتداء کرنے والے نمازیوں کی نماز درست نہ ہوگی۔

    (ویمنع من الاقتداء) صف من النساء بلا حائل قدر ذراع أو ارتفاعہن قدر قامة الرجل مفتاح السعادة أو (طریق تجری فیہ عجلة) آلة یجرہا الثور (أو نہر تجری فیہ السفن) ولو زورقا ولو فی المسجد (أو خلاء) أی فضاء (فی الصحراء) أو فی مسجد کبیر جدا کمسجد القدس (یسع صفین) فأکثر إلا إذا اتصلت الصفوف.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 585)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند