• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601535

    عنوان:

    بریلوی امام كی اقتدا میں نماز پڑھنا ؟

    سوال:

    اس وقت میں سعودی عرب میں مقیم ہوں یہاں ہر کوئی کسی کے بھی پیچھے نماز پڑھ لیتا ہے یہاں ایک امام ہیں جو بریلوی مسلک کے ہیں جب کوئی دوسرا آدمی امامت کرتا ہے تو وہ اسکے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں مگر پھر دوبارہ اسی نماز کو پڑھتے ہیں تو کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے اور اگر کوئی چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے ؟براہ کرم رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 601535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 295-255/M=04/1442

     (۱) بریلوی امام کے عقائد اگر شرکیہ کفریہ ہوں تو اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست نہیں اور اگر عقائد شرکیہ نہ ہوں تو نماز اس کے پیچھے بکراہت ہوجاتی ہے۔

    (۲) چوری کرنا کبیرہ گناہ ہے، اگر کوئی شخص چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے اور اس کا جرم (چوری کرنا) ثابت ہو جائے اور وہ شخص اس گناہ سے تائب نہ ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند