عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 60143
جواب نمبر: 60143
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 620-585/Sn=9/1436-U (۱) عورت روزے کی حالت میں اپنے بچے کو دودھ پلاسکتی ہے۔ (۲) حمل کے آخری مہینوں میں اگر ماہِ رمضان آجائے اور روزہ رکھنے سے اپنی یا بچے کی جان کا خطرہ ہو تو عورت کے لیے گنجائش ہے کہ روزہ نہ رکھے؛ لیکن عورت پر ضروری ہے کہ بعد میں چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا کرے، کوئی معاوضہ (فدیہ) دینا کافی نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند