عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 601401
غیر المغضوب میں ب كو كھینچ كر پڑھ دے تو كیا حكم ہے؟
اگر امام صاحب غیر المغضوب میں ب کے زیر کو اس قدر کھینچ کر پڑھے کی یا کی آواز پیدا ہوجائے تو اس غلطی سے نماز ہوگی یا نہیں ؟ براہ کرم مفصل جواب عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 601401
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 256-194/D=04/1442
صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی۔ (مستفاد از: فتاوی دارالعلوم : 4/73، قدیم۔ فتاوی محمودیہ: 7/131، جدید۔ فی الہندیة: إن زاد حرفاً فإن کان لا یغیر المعنی لا تفسد صلاتہ عند عامة المشائخ: 1/137، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند