• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601264

    عنوان:

    نماز میں سورة فاتحہ اور آیت کے درمیان بسم اللہ پڑھنے کا حکم

    سوال:

    نماز میں سورة فاتحہ کے بعد درمیان سورہ سے قرأت کرے یعنی مکمل سورة کے بجائے سورة فاتحہ کے بعد آیت ملائے تو درمیان فاتحہ و آیت بسم اللہ کا کیا حکم ہوگا؟بینوا و توجروا ۔

    جواب نمبر: 601264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 363-894/B=01/1443

     سورہٴ فاتحہ کے بعد درمیان سورہ سے قرأة کرتے وقت یا شروع سورہ سے قرأة کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا درمیان میں حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک ثابت نہیں؛ البتہ سورہ ملاتے وقت بسم اللہ پڑھ لینا بعض ائمہ احناف کے یہاں بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند