• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600847

    عنوان: " وإنہ لحسرة علی الکافرین " کی جگہ وإنہ لحسرة علی المتقین پڑھ دیا

    سوال:

    بعد از سلام عرض یہ ہے کہ ہماری مسجد (نورانی مسجد سبھاش محلہ دہلی ۳۵۰۰۱۱) میں آج فجر کی نماز میں امام صاحب نے دوسری رکعت میں سورة حاقہ میں " وإنہ لحسرة علی الکافرین " کی جگہ وإنہ لحسرة علی المتقین پڑھ دیا۔ تو آپ حضرات عالی سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 600847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 263-206/H=03/1442

     اگر وانا لنعلم ان منکم مکذبین ۔ پر وقف کردیا تھا اور دوسرے سانس میں وانہ لحسرة علی المتقین پڑھ دیا تونماز ہوگئی اور اگر وقف نہیں کیا بلکہ وصل کرکے ایک سانس میں مذکورہ بالا دونوں آیتیں پڑھ دیں تو نماز فاسد ہوگئی۔ لو ذکر آیة مکان آیة ان وقف وقف تاما ثم ابتدأ بآیة اخریٰ لاتفسد کما لو قرأ والعصر ان الانسان ثم قال ان الابرابر لفی نعیم ۔ اِس عبارت سے ذرا پہلے یہ عبارت ہے۔ ومنہا ذکر کلمة مکان کلمة علیٰ وجہ البدل ۔ ․․․․․․․․ وان لم تکن تلک الکلمة فی القرآن لکن یقرب معناہا عن ابی حنیفة و محمد رحمہما اللہ تعالی لا تفسد اھ (الفتاوی الہندیة: ۱/۸۰ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند