عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 600745
ادا نماز پڑھتے وقت منفرد اقامت كہے گا یا نہیں؟
مفتی صاحب میرا سوال یہ تھا کہ اگر کوئی شخص فرداً فرض نماز پڑھے ۔ ( یہاں پر تفصیل سے بیان کر دیں۔) (1) اگر کسی شخص کی فرض نماز قضا ہوئی اور وہ فوراً وقت رہتے نماز ادا کررہا ہے تو کیا وہ اقامت بھی کہے گا؟ (۲) اور اگر وقت نکل گیا تو کیا اقامت کہے گا نماز شروع کرنے سے پہلے ؟
جواب نمبر: 600745
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 242-177/B=03/1442
(۱) بہتر ہے کہ وہ اقامت بھی کہہ لے، اقامت کہہ لینے سے فرشتے بھی اس کی نماز میں شامل ہو جاتے ہیں۔
(۲) اسے اختیار ہے جی چاہے اقامت کہہ کر ادا کے مطابق قضا کرے۔ اور جی چاہے تو بلا اقامت کے بھی پڑھ سکتا ہے؛ البتہ بہتر ہے کہ اقامت کہہ لے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند