• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600685

    عنوان: قعدہٴ اولی بھول كر امام صاحب كھڑے ہوگئے مقتدی كے لقمہ دینے پر واپس تشہد میں بیٹھ گئے‏؟

    سوال:

    آج ہمارے مسجد میں امام صاحب ظہر کی نماز میں دو رکعت مکمل ہونے کے بعد امام صاحب کھڑے ہو گئے اسکے بعد موزن صاحب لقمہ دیے تو امام صاحب تشہد میں بیٹھ گئے اور تیسرے چوتھے رکعت کے بعد امام صاحب سجدہ سہو کیے اسکے بعد باقی نماز مکمل کیے کیا اس صورت میں نماز ہوگی یا دہرانا ہوگا؟

    جواب نمبر: 600685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 217-162/H=03/1442

     نماز ہوگئی دہرانے کی ضرورت نہیں؛ البتہ جب کھڑے ہو گئے تھے تو قعدہ کی طرف لوٹنا نہ چاہئے تھا تاہم سجدہٴ سہو کر لیا تھا تو نماز ہوگئی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند