• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600545

    عنوان:

    نماز کی ہر رکعت میں ایک متعین آیت کی تلاوت

    سوال:

    کیا میں نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ بقرہ کی آخری آیت میں دی گء دعا "ربنا لا تواخذنا-قوم الکافرین " تک ؟ پڑھ لوں تونماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 600545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:146-102/sn=3/1442

     نماز تو ہوجائے گی ؛ لیکن فرض کی ہر رکعت میں ایک ہی آیت دہرانا اچھا نہیں ہے ، فقہائے کرام نے دو رکعتوں میں ایک ہی سورت دہرانے کو مکروہ تنزیہی لکھا ہے ؛ اس لیے اس کے بہ جائے مسنون قراء ت کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے ، مسنون قراء ت کی تفصیل بہشتی زیور وغیرہ میں دیکھی جاسکتی ہے ۔

    لا بأس أن یقرأ سورة ویعیدہا فی الثانیة،(الدر المختار) قولہ لا بأس أن یقرأ سورة إلخ) أفاد أنہ یکرہ تنزیہا، وعلیہ یحمل جزم القنیة بالکراہة، ویحمل فعلہ - علیہ الصلاة والسلام - لذلک علی بیان الجواز، ہذا إذا لم یضطر، فإن اضطر بأن قرأ فی الأولی - {قل أعوذ برب الناس} [الناس: 1]- أعادہا فی الثانیة إن لم یختم نہر لأن التکرار أہون من القرائة منکوسا بزازیة.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 268، مکتبة زکریا ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند