• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600540

    عنوان:

    تکبیر کون شخص پڑ سکتا ہے ؟

    سوال:

    میرا یہ ہے کہ داڑحی کاٹنے والا شخص کیا اذان اور تکبیر پڑ سکتا ہے ؟ براہ کرم، حوالہ کے ساتھ جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 600540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 190-158/B=03/1442

     فتاوی عالمگیری: ۲/۵۴، میں ہے ویکرہ اذان الفاسق ولا یعاد ۔ ڈاڑھی رکھنا شریعت اسلام میں واجب ہے اور شعائر اسلام میں سے ہے، اس کا منڈانا حرام ہے۔ منڈانے والا بلاشبہ فاسق ہے۔ جس طرح فاسق کی امامت مکروہ ہے اسی طرح فاسق کی اذان و تکبیر بھی مکروہ ہے۔ امام و موٴذن دونوں کے لئے تقریباً ایک ہی اوصاف بیان کئے گئے ہیں۔ یعنی دونوں کا متقی ہونا ضروری ہے۔ جو شخص موٴذن ہے اس کو اقامت (تکبیر) کہنے کا حق ہے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے مَنْ أَذَّنَ فَہُوَ یُقِیْمُ ۔ یعنی جو اذان کہے اسی کو تکبیر کہنے کا بھی حکم ہے، ہاں اگر موٴذن کسی کو تکبیر کی اجازت دیدے تووہ بھی کہہ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند