• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600527

    عنوان: قعدہ میں تشہد پڑھنے کے بعد مكرہ وقت شروع ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے ؟ 

    سوال:

    زید تنہا فجر کی نماز فجر کے وقت میں ادا کر رہا تھا لیکن وہ دو رکعت پر سلام پھیرنے کے بجائے کھڑا ہو گیا اور جب چوتھی رکعت پر پہنچا تو قعدہ میں تشہد پڑھنے کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے مکروہ وقت شروع ہو گیا تو اب اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ کیااس کا فرض ادا ہو گیا یا لوٹانا پڑے گا؟ نیز کیا اس دو رکعت نفل بھی پڑھنی پڑے گی؟ کسی کتاب کا حوالہ بھی دے دیں تو عین نوازش ہوگی۔ شکرا ًجزیلا

    جواب نمبر: 600527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 75-167/M=03/1442

     اگر زید نے دو رکعت پر قعدہ کیا تھا تو صورت مسئولہ میں اس کا فریضہٴ فجر ادا ہوگیا۔ اب مذکورہ صورت میں وقت گذرنے کے بعد فرض کا اعادہ واجب نہیں، ہاں اعادہ کرلینا مستحب ہے، اور دو رکعت نفل کو دہرانا لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند