• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600362

    عنوان: قضا نمازوں كی تعداد اگر معلوم نہ ہو تو كیسے ادا كریں؟

    سوال:

    اگر آپ کو معلوم نہیں کہ میں نے ابھی تک کتنی نمازیں قضاء کی ہیں تو اس پر کیا کریں گے ؟

    جواب نمبر: 600362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:92-119/sd=3/1442

     اگر قضاء نمازوں کی تعداد معلوم نہ ہوتو غالب گمان کے مطابق ایک اندازہ لگالیں اور تخمینا جتنی نمازیں قضاء ہوئی ہوں احتیاطاً اس تعداد سے کچھ بڑھا کر فوت شدہ نمازیں قضاء کریں اور نیت اس طرح کریں کہ مثلاً جتنی فجر کی نمازیں میں نے قضا کی ہیں ان میں سے پہلی فجر کی نماز ادا کر رہا ہوں یا مثلاً جتنی ظہر کی نمازیں قضا ہوئی ہیں ان میں سے پہلی ظہر کی نماز ادا کر رہا ہوں، اسی طرح بقیہ نمازوں میں بھی نیت کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند