• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600312

    عنوان: منفرد سجدہ سہو میں کتنے سلام پھیرے ؟ 

    سوال:

    مفتی صاحب انفرادی نماز میں سجدہ سہوہ ادا کرنے کے لیے سلام ایک طرف پھیرنا چاہیے یا دونوں طرف؟

    جواب نمبر: 600312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:98-51/sn=2/1442

     منفرد بھی باجماعت نماز پڑھنے والوں کی طرح سجدہ سہو میں صرف ایک جانب سلام پھیرے گا ۔

    (یجب بعد سلام واحد عن یمینہ فقط).... (قولہ واحد) ہذا قول الجمہور، منہم شیخ الإسلام وفخر الإسلام. وقال فی الکافی: إنہ الصواب، وعلیہ الجمہور.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 540، ط: زکریا ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند