• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600124

    عنوان: لاك ڈاؤن میں پانچ سے زائد آدمیوں پر پابندی كے باوجود  بیس تیس آدمیوں كا جماعت سے نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ یوپی میں لاک ڈاؤن کے دوران مسجد میں صرف پانچ آدمی کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے اس دوران مسجد میں بیس تیس آدمی کا نماز پڑھنا حکومت کی اجازت کے بغیر کیسا ہے اس طرح نماز پڑھنا کوئی قباحت تو نہیں جب کہ نماز کے دوران گیٹ کو پورے طور پر بند کر دیا جاتا ہے اگر نماز کے دوران پولیس آتی ہے تو چپ کر دوسرے گیٹ سے بھاگ جاتے ہیں حالانکہ نماز کے دوران کافی خوف بھی ہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 600124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:84-64/L=2/1442

     اگر لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی طرف سے پانچ سے زائد لوگوں کو ایک ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت نہیں تھی تو لوگوں کو اس کی رعایت کرنی چاہیے تھی ؛تاہم اگر زائد لوگوں نے نماز پڑھ لی تھی تو ان کی نمازیں بھی ادا ہوگئیں ،ان کی نمازوں کے اعادہ کا حکم نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند