• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600123

    عنوان: اذلان سے پہلے سنت پڑھنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے اذان سے پہلے سنت پڑھ لیں پڑھنے والے شخص کو پتا نہیں تھا کہ اذان ہوئی یا نہیں کیا اس کو اذان کے بعد پھر سے سنت پڑھنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 600123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 91-54/B=02/1442

     اگر کسی شخص نے نماز کا وقت شروع ہو جانے کے بعد سنت پڑھی ہے تو اس کی سنت صحیح ہوگئی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ سمجھنا کہ اذان سے پہلے جائز نہیں، یہ صحیح نہیں ہے۔ اگر نماز کا وقت شروع ہو چکا ہے تو اذان سے پہلے بھی سنت پڑھ سکتا ہے اور اذان کے بعد بھی سنت پڑھی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند