عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 600107
غیر شادی شدہ شخص کو امام بنانا
مفتی صاحب ہمارے علاقے میں مشہور ہے کہ غیر شادی شدہ شخص کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، لہذا اس کو امام نہیں بنانا چاہیے برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 600107
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 80-50/B=02/1442
آپ کے علاقہ میں یہ غلط مشہور ہے۔ امامت ہر وہ شخص کرسکتا ہے جو بالغ ہے ، بڑے گناہوں سے بچتا ہے، نماز کے مسائل سے واقف ہے اور قرآن صحیح پڑھتا ہے۔ خواہ وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند