• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600104

    عنوان: عورت كے سجدہ كرنے كا طریقہ كیا ہے؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ عورتوں کے لئے سجدہ کی ترتیب کیا ہے ؟ خصوصا فی زمانہ یہ بات عورتوں کے درمیان عام ہوگئی ہے کہ وہ سجدہ کرتے وقت پہلے گھٹنے ٹیکتی ہیں، اس کے بعد بیٹھتی ہیں اور پھر سجدہ کرتی ہیں۔ اور اسی ہی شرعی طریقہ گردانتی ہیں۔ تو شریعت کی نظر میں یہ ترتیب کہاں تک درست ہے ؟

    جواب نمبر: 600104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 77-142/B=03/1442

     سجدہ میں جاتے وقت پہلے گھٹنے زمین پر رکھے پھر ہاتھوں کو رکھے اور سجدہ میں دونوں پیر داہنی طرف گھمالے اور سمٹ کر سجدہ کرے یعنی اپنی ران کو پیٹ سے ملالے۔ ہٰکذا فی امداد الفتاوی و ہٰکذا فی بہشتی زیور ۔ یہی طریقہ مسنون طریقہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند