• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600057

    عنوان: ڈاڑھی منڈوانے والے كی امامت كیسی ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک شخص حافظ ہے جو کہ ڈاڑھی منڈواتا ہے آیا اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں چونکہ مجبوری یہ ہے امام صاحب چھٹی پہ گئے ہوئے ہیں جبکہ نمازیوں میں غیر حافظ با شرع لوگ موجود ہے لیکن قرآن حافظ صاحب سے اچھا نہیں پڑھ سکتے ایسی مجبوری میں امامت کون کرے برائے مہربانی جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں ۔

    جواب نمبر: 600057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 74-38/B=02/1442

     ڈاڑھی منڈانا مسلمان کے لئے حرام ہے۔ منڈانے والا شرعاً فاسق و فاجر ہے، ایسے شخص کو امام بنانا جائز نہیں۔ اس کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے: لا یوٴم فاجر موٴمناً ۔ ان کے علاوہ باشرع کسی آدمی کو امام بنائیں جو قرآن صحیح پڑھ لیتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند