• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600015

    عنوان: بہت ساری قضا نمازیں كس طرح ادا كی جائیں؟

    سوال:

    جناب، ہماری بہت ساری نمازیں قضا ہیں اس کو کس طرح اداء کی جائے؟ آپ ہمیں طریقہ بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 600015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 50-24/B=01/1442

     اگر اپنی قضا نمازوں کی تعداد یاد نہیں ہے تو تصور کرلیں کہ زیادہ سے زیادہ دو سال کی یا تین سال کی ہو سکتی ہیں، اس سے زیادہ نہ ہوں گی۔ پھر آپ یہ تصور کردہ تعداد ایک کاپی پر لکھ لیں، اور روزانہ مع وتر چھ نمازیں قضا کرلیا کریں۔ قضا میں صرف فرض فرض ادا کی جائے گی، سنت اور نفل کی قضا نہیں ہے۔ آپ جس قدر روزانہ نماز ادا کرتے جائیں کاپی پر اس کی حاضری بناتے جائیں۔ جب بھی آپ کو دن رات میں فرصت ملے، پڑھتے رہیں۔ حتی کہ فجر بعد اور عصر بعد بھی پڑھ سکتے ہیں، اور جب نماز قضا پڑھیں تو اس طرح نیت کریں کہ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی عصر پڑھ رہا ہوں۔ اللہ تعالی آپ کے لئے قضا کرنے کو آسان بنائے، اور توفیق عطاء کرے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند