عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 600007
ہماری مسجد میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہر ایک کو نما کے لیے اپنے ساتھ مصلی لانا اور لے جانا پڑتا ہے، مگر کچھ لوگ اپنے مصلی کو بچھا ہوا چھوڑ دیتے ہیں اور انگلی نماز کے لیے جگہ کو محفوظ کرلیتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب نمبر: 600007
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 53-27/B=02/1442
مسجد میں بیٹھے بغیر پہلے ہی سے مصلی بچھا کر اپنے لئے جگہ کو گھیر لینا فقہاء کرام نے مکروہ لکھا ہے۔ مسجد میں جو پہلے آئے وہ جہاں چاہے بیٹھ سکتا ہے۔ اگر کسی نے محض پہلے سے مصلی بچھا لیا ہے اور وہاں بیٹھنا نہیں ہے تو پہلے آنے والا مصلے کو ہٹاکر وہاں بیٹھ سکتا ہے۔ اس میں مصلے والے کو ناگواری نہ ہونی چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند