• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59936

    عنوان: ٹیپ شدہ اذان سے اذان دینا

    سوال: میں متحدہ عرب امارات میں رہتاہوں،یہاں تمام مسجدوں میں ریڈیو کے ذریعہ اذان دی جاتی ہے اور یہ حکم حکومت کی طرف سے ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟کیا میں گھر پہ نماز پڑھ سکتاہوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1082-1112/L=9/1436-U ریڈیو پر ٹیپ شدہ اذان کو اذان کے وقت لگادینا کافی نہیں، اس سے اذان کی سنت ادا نہ ہوگی؛ لیکن اس کی وجہ سے آپ گھر پر نماز ادا نہ کریں؛ بلکہ مسجد میں جاکر نماز ادا کریں، بشرطیکہ امام طہارت وصلاة کے ضروری مسائل میں مقتدیوں کی رعایت کرتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند