• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59919

    عنوان: نماز میں قرأت كی كم سے كم مقدار كیا ہے؟

    سوال: اگر فرض نماز کی قرآت میں قرآن الحکیم کی کسی بڑی آیت میں سے آدھی پڑھ لی جائے تو نماز صحیح ادا ہو جائے گی ۔مثلا" سورہ المزمل کی آخری آیت بیچ میں سے کہیں سے شروع کر کے آخر تک پڑھی جائے ۔ ( علم ان لن تحصوہ _ _ _ _ _ سے لیکر آخیر تک )

    جواب نمبر: 59919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 306-568/Sn=9/1436-U جی ہاں! نماز صحیح ادا ہوجائے گی؛ لیکن ایسا کرنا اچھا نہیں ہے، وإن قرأ آیة طویلة نحو آیة الکرسي وآیة المداینة ․․․ ولکن لم یتم․․․؛ بل قرأ البعض أي نصفا منہا في رکعة والبعض الأخری في الرکعة الأخری فقد اختلفوا فیہ أیضا․․․ والأصح أنہ یجوز علی قول أبي حنیفة؛ بل وعلی قولہما أیضًا إلخ (حلبی کبیری، ص: ۲۷۹، ط اشرفی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند