• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5984

    عنوان:

    کیا نماز میں سجدہ کی حالت میں دعا مانگ سکتا ہے؟

    سوال:

    کیا نماز میں سجدہ کی حالت میں دعا مانگ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 5984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 919=1080/ ب

     

    سجدہ نماز میں اردو دعا مانگنا شرعاً ناجائز ہے البتہ نفل نمازوں کے سجدہ میں دعا مانگ سکتا ہے مگر اردو میں نہیں بلکہ عربی زبان میں وہ بھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے الفاظ منقول ہیں، ان ہی الفاظ کے ساتھ مانگ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند